رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹریفک کے حادثات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ ہفتے ٹریفک کے 259 Â حادثات کا اندراج کرایا گیا جن میں 195 شہری زخمی ہوئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رام اللہ پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران غرب اردن میں ٹریفک کے 259 حادثات ریکارڈ کیے گئے جن کے نتیجے میں 195 فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں بعض شدید اور بعض کو درمیانے اور معمولی درجے کے زخم آئے۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں ان کے ریکارڈ کے مطابق اڑھائی لاکھ سے زاید گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔