غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخہ عز الدین قسام کے ترجمان نے کہا کہ عالمی یوم قدس عالم اسلام میں باہمی اتحاد کا بہترین موقع ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی فوجی شاخہ عز الدین قسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا عالمی یوم قدس کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت ہو چلا ہے کہ عالم اسلام اپنے داخلی اختلافات کو بھلاتے ہوئے غاصب صیہونیوں کے قبضہ کو ختم کرے ۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر لکھآ کہ جو مسئلہ عالم اسلام میں وحدت اور اتحاد کا سبب بن سکتا ہے وہ مسئلہ فلسطین اور قدس ہے، اور عالمی یوم قدس کی اہمیت اسی امر میں پوشیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی یوم قدس اتحاد بین المسلمین کا بہترین اور موقع اور غاصب صیہونیوں کے قبضہ کوختم کرنے کی حکمت عملی درست کرنے کا بہترین موقع ہے۔
انہوں نے اس روز فلسطینی قوم کی حمایت اور احتجاج کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عالم اسلام کی سرکردہ شخصیات سے گذارش کی ہے کہ وہ اس دن کو خاص بنائیں۔
