• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیرون غزہ علاج کی سہولت سلب کرنا مریضوں کے قتل کے مترادف

بدھ 21-06-2017
in فلسطین
0
0Pala7566
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے عوامی اور سماجی حلقوں نے رام اللہ اتھارٹی کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مریضوں کو دوسرے شہروں میں علاج کے لیے سفری اجازت سلب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مریضوں کا قتل عام قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں عوامی مہم برائے’غزہ بچاؤ‘ کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرےکا اہتمام کیا گیا۔ مظاہرے میں سیکڑوں فلسطینی شہریوں اور مریضوں کے اقارب نے شرکت کی۔ عوامی مہم برائے غزہ بچاؤ کی طرف سے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا گیا کہ فلسطینی اتھارٹی کے وزارت صحت نے غزہ کے مریضوں کے ساتھ انتقامی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ غزہ کے مریضوں کو فلسطین کے دوسرے شہروں میں علاج کے لیے سفر کی اجازت دینے سے انکار بالعموم تمام مریضوں بالخصوص سرطان کے مریضوں کو سزائے موت دینے کے مترادف ہے۔

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے شعبہ بیرون ملک علاج کے سامنے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں عوامی مہم کے کارکنان نے مریضوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی فلسطینی مریضوں کے ساتھ کھڑے ہوئے اور ان کے علاج میں مدد کے بجائے انہیں علاج کی بنیادی سہولیات ہی سے محروم کررہی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی نے غزہ میں کینسر کے سیکڑوں مریضوں کے علاج کے لیے فراہم کی جانے والی امداد بند کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ کے مریضوں کو فلسطین کے دوسرے شہروں میں سفری سہولت بھی سلب کرلی تھی۔

عوامی مہم کے کارکنان نے عالمی برادری، عرب ممالک، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالم اسلام سے بھی اپیل کی کہ وہ غزہ کی پٹی کے مریضوں کے علاج معالجے میں ہرممکن مدد فراہم کریں، ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جہاں ایک طرف اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی پابندیوں سے اسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے وہیں اسپتالوں میں ادویہ کی بھی شدید قلت پائی جا رہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیرون غزہ علاج کی سہولت سلب کرنا مریضوں کے قتل کے مترادف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.