• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی نے ’صفا‘ خبر ایجنسی کی ویب سائیٹ بلاک کر دی

پیر 19-06-2017
in فلسطین
0
0Pala7543
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مقامی اور عرب ذرائع ابلاغ کی ویب سائیٹس کے خلاف شر انگیز اور انتقامی پالیسی پرمبنی مہم جاری ہے۔ تین روز قبل مرکزاطلاعات فلسطین کی ویب سائیٹ سمیت ایک درجن اخباری ویب سائیٹس کی بندش کے بعد اب فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’صفا‘ کی ویب سائیٹ بھی بلاک کردی گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ کل سے safa.ps ویب سائیٹ کھولنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ویب پورٹل مسلسل بند ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ویب سائیٹ کھولنے کی کوشش کرنے پر سامنے ایک پیغام آتا ہے جس میں لکھا ہے کہ متعلقہ اداروں کی طرف سے ویب سائیٹ کو عارضی طور بند کردیا گیا ہے۔ بعض اوقات ’داخلہ منع ہے‘ کا پیغام سامنے آتا ہے۔ یہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے دیگر ویب پورٹلز کے ساتھ ساتھ ’صفا‘ خبر رساں ایجنسی کی ویب سائیٹ بھی بلاک کردی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو فلسطینی اتھارٹی نے رام اللہ اور غرب اردن کے دیگر شہروں میں مرکزاطلاعات فلسطین سمیت 11 نیوز ویب سائیٹس تک رسائی روک دی تھی۔

فلسطینی اتھارٹی کے پراسیکیوٹر جنرل محمد براک کا کہنا ہے کہ انہوں نے انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اخباری ویب سائیٹس کی ایک فہرست جاری کی ہے جنہیں بلاک کرنے کو کہا گیا ہے۔

دوسری جانب فلسطین کے عوامی، سیاسی اور ابلاغی حلقوں نے اخباری ویب سائیٹس کی بندش کو ذرائع ابلاغ کا گلا گھونٹنے کی دانستہ سازش اور اسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.