• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’نیوز ویب سائیٹ کی بندش، فلسطینی اتھارٹی آزادی اظہار پرحملہ آور‘

پیر 19-06-2017
in فلسطین
0
0Pala7541
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ملک کے مقبول ذرائع ابلاغ کے خلاف انتقامی کارروائی پر فلسطین کے سیاسی اور ابلاغی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عوامی محاذ برائے آزدای فلسطین نے ایک بیان میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے نیوز ویب سائیٹس کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی ذرائع ابلاغ پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں مرکزاطلاعات فلسطین سمیت ایک درجن سے زائد ویب سائیٹس اور نیوز ویب پورٹل کی بندش  فلسطینی اتھارٹی کے اخلاقی دیوالیہ پن کا واضح ثبوت ہے۔

عوامی محاذ کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے ملک کے نمائندہ اور قضیہ فلسطین کے ترجمان سمجھے جانے والے ذرائع ابلاغ کے خلاف کارروائی کرکے اسرائیل نوازی کا مظاہرہ کیا ہے۔ فلسطینی قوم اس طرح کے انتقامی اقدامات کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔ عوامی محاذ کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نیوز ویب پورٹل کو بند کرکے حق اور سچ کی آواز کو دبا کرخود کو امریکا اور صہیونیوں کا آلہ کار ثابت کررہی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی نے مسئلہ فلسطین کی آواز پوری دنیا تک پہنچانے میں سرگرم مرکزاطلاعات فلسطین سمیت ایک درجن سے زائد  اخباری ویب سائیٹس بند کردی تھیں۔ اخباری ویب سائیٹس کی بندش کے خلاف فلسطین  کے عوامی، ابلاغی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل جاری ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.