• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

گذشتہ برس اسرائیل نے 36 فلسطینی ماورائے عدالت شہید کیے: یو این

جمعہ 16-06-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7534
0
SHARES
2
VIEWS

نیویارک – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کی گذشتہ برس (2016ء) کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 36 فلسطینیوں کو بغیر کسی خطرے کے گولیاں مارکر شہید کیا گیا۔ رپورٹ میں اسرائیلی عقوبت خانوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں کے ساتھ ناروا سلوک کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے قیدیوں سے بدسلوکی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ گذشتہ برس طاقت کے استعمال اور ماورائے  عدالت قاتلانہ حملوں میں چھتیس فلسطینی شہری شہید ہوئے۔

رپورٹ میں یکم اپریل 2016ء سے 31 مارچ 2017ء تک کے دیے گئے اعدادو شمار میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 19 بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک سال کے دوران اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ، لاٹھی چارج، آنسوگیس کی شینگ اور تشدد کے دیگر حربوں کے نتیجے میں 562 بچوں سمیت 2276 فلسطینی زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں سے روا رکھے جانے والے سلوک پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں پر ظلم و تشدد کے ساتھ ساتھ ان پر نفسیاتی تشدد بھی کیا جاتا ہے۔ اسیران کو ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی اور کئی کئی ماہ تک قیدیوں کو ان کے وکلاء سے ملاقات سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2001ء کے بعد صہیونی ریاست کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر ہولناک تشدد کے 1000 واقعات کی شکایات کی گئیں مگر ان پرکسی قسم کا عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.