نابلس- (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں تاریخی قصبے سبسطیہ میں گذشتہ روز 200 یہودی آباد کاروں نے دھاوا بولا اور وہاں پر موجود مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کو چار بسوں پر فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں لایا گیا۔یہودی بسوں کی آمد سے قبل ہی اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا اور فلسطینی شہریوں کو قریب آنے سے روک دیا گیا۔
