• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جامعہ الازھر کی اسرائیل کے دورے کی دعوت ملنے کی تردید

پیر 12-06-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7494
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصر کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ الازھر نے مقامی اخبارات میں شائع ہونے والی ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جامعہ کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب کو اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جامعہ الازھر کے عہدیداروں کو اسرائیل کے دورے کے دعوت ملنے کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد مصر میں عوامی حلقوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہری آپس میں اس موضوع پر باتیں اور تبصرہ آرائی کررہے۔

رپورٹ کے مطابق جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب کو اسرائیل کی طرف سے کسی قسم کا کوئی دعوت نامہ نہیں ملا ہے اور نہ جامعہ الازھر ایسی کسی دعوت کو قبول کرسکتی ہے۔

جامعہ الازھر کا قضیہ فلسطین کے بارے میں موقف واضح ہے۔ ہم مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت قرار دینے کے مطالبے پر قائم ہیں۔

خیال رہے کہ مصری خبار ’الیوم السابع‘ نے جامعہ الازھر کو بھیجے گئے مبینہ اسرائیلی دعوت نامے کا متن شائع کیا تھا۔ اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دعوت نامہ 4 جون کو جامعہ الازھر کو پہنچایا گیا تھا۔ تاہم جامعہ الازھر نے اس دعوت نامے کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے کر اسے مسترد کر دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieجامعہ الازھر کی اسرائیل کے دورے کی دعوت ملنے کی تردید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.