• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

یوسف القرضاوی کو دہشت گرد قرار دینے کے خلاف فلسطین میں احتجاج

پیر 12-06-2017
in غزہ
0
0Pala7490
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی سپریم علماء کونسل نے مصری نژاد جید عالم دین الشیخ یوسف القرضاوی کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ القرضاوی کو دہشت گرد عناصر کی فہرست میں شامل کرنا اسلام دشمن قوتوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ ادھر دوسری جانب یوسف القرضاوی کی حمایت میں فلسطین کے مختلف شہروں میں مظاہرے اور جلسے جلوس بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں القرضاوی اور قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک مارچ کیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی علماء کونسل نے ایک اجلاس کے بعد القرضاوی کی حمایت میں ایک ریلی بھی نکالی۔ انہوں نے سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے عالمی علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ یوسف القرضاوی کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کیے جانے کی شدید مذمت کی۔

فلسطینی علماء کونسل کے چیئرمین مروان ابو راس نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف فلسطینی قوم بلکہ پوری مسلم امہ یوسف القرضاوی کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ القرضاوی ایک اعتدال پسند مذہبی شخصیت ہیں جنہوں ہمیشہ دہشت گردی سے نفرت کی ہے۔ بعض عرب ممالک کی طرف سے ان کا نام دہشت گردعناصر کی فہرست میں شامل کرنا ظالمانہ اقدام ہے۔ ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے الشیخ یوسف القرضاوی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوسف القرضاوی کو کئی خلیجی حکومتوں کی طرف سے بھی ان کی دینی ، تحقیقی اور علمی خدمات پر ایوارڈ دیے جا چکے ہیں۔ اس کے باوجود سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کا انہیں دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنا غیر منصفانہ ہے۔ اس اقدام سے اسلام دشمن قوتوں کے موقف کو تقویت دی گئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.