• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی جاری، فلسطینی شہید،9 زخمی

ہفتہ 10-06-2017
in فلسطین
0
0Pala7470
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی ماہ صیام میں بھی بدستورجاری ہے۔ گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید اور نو زخمی ہوئے۔ آنسوگیس شیلنگ سے دسیوں فلسطین دم گھٹنے سے بھی متاثرہوئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد ہزاروں فلسطینی شہری غزہ کی ناکہ بندی اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف مشرقی غزہ میں ایک احتجاجی مظاہرے کے لیے جمع ہوئے۔ فلسطینی مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے مشرقی غزہ میں نقطہ تماس کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تو اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین پر گولیوں کی بارش برسا دی۔ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور نو زخمی ہوگئے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ قابض فوج کی فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان عائد خمیس جمعہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ عائد خمیس جمعہ کو مشرقی غزہ میں جبالیا کے مقام  پر احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے کے دوران گولیوں کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک گولی خمیس کے سرمیں لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوتے دم توڑ گیا۔ مظاہرےمیں فائرنگ سے کم سے کم 6 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ادھر فلسطینی تنظیم القدس بریگیڈ نے بتایا ہے کہ شہید فلسطینی نوجوان عائد خمیس جمعہ اس کا کارکن تھا۔

القدس بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار فلسطینی زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کی ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پرآنسوگیس کی شیلنگ بھی کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔

البریج پناہ گزین کیمپ کے قریب بھی اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی الشجاعیہ میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کےخلاف ہونے والے مظاہرے میں نقاط تماس کے مقام پر 9 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں علاج کے لیے اسپتالوں میں لایاگیا ہے۔

البریج پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک 56 سالہ کسان بھی زخمی ہوا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی ریاستی دہشت گردی جاری، فلسطینی شہید،9 زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.