• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نوجوان کی شہادت کے بعد اسرائیل کے خلاف فلسطینی سراپا احتجاج

منگل 06-06-2017
in فلسطین
0
0Pala7432
0
SHARES
0
VIEWS

کفر قاسم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) گذشتہ روز شمالی فلسطین کے شہر کفر قاسم میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک شہری کی شہادت کے بعد آج اندرون فلسطین میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کفر قاسم میں قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 20 سالہ محمد طہ کو شہید کردیا تھا۔ مقامی فلسطینی آبادی نے طہ کی شہادت کو ماورائے عدالت قتل قرار دیا ہے۔

طہ کی شہادت کے خلاف اندرون فلسطین کی سپریم فالو اپ کمیٹی کی اپیل پر آج کفر قاسم اور دوسرے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ فالو اپ کمیٹی کی طرف سے کل بدھ کو بھی فلسطین کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے منعقد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

فالواپ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اسرائیلی پولیس، کفر قاسم پولیس سینٹر اور انسپکٹر جنرل پولیس رونی الشیخ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی نوجوان کی بے رحمانہ شہادت کی تحقیقات کریں۔

فلسطینی فالو اپ کمیٹی نے فلسطینی شہری کی شہادت کی ذمہ داری اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان اور پولیس پرعاید کی اور طہ کو دانستہ طورپر شہید کیا گیا۔

ادھر کفر قاسم میں اور دوسرے شہروں میں گذشتہ روز کے واقعے کے بعد آج شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔

فالو اپ کمیٹی کی جانب سے آئندہ جمعرات اور  جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات اور جمعہ کو کفر قاسم کے تمام مرکزی مقامات پر طہ کی شہادت کےخلاف مظاہرے منعقد کیے جائیں گے۔ جمعہ کے روز فلسطینی علماء اور مساجد کے خطبا پرصہیونی ریاست کی دہشت گردی کی مذمت پر زور دیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.