• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

شہداء و اسیران کے وظائف روکنا معاشی دہشت گردی ہے:حماس

منگل 06-06-2017
in حماس
0
0Pala5883
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے شہداء اور اسیران کے اہل خانہ کو دی جانے والی مالی مراعات ختم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے رام اللہ حکومت کی شہریوں کے خلاف معاشی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی اسیران اور شہداء کے اہل خانہ کو ماہانہ بنیاد پر ملنے والے وظائف بند کرنا غیراخلاق اور انتہائی شرمناک اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسیران اور شہداء کے لواحقین کو ملنے والی امداد بند کرنا صہیونی ریاست کے مطالبات تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے اقدامات سے واضح ہو گیا ہے کہ وہ اسرائیل اور غیرملکی اشاروں پر قوم کو بنیادی مراعات سے محروم کرتے ہوئے اسرائیلی موقف کو درست قرار دینے کے لیے کوشاں ہے۔

فوزی برھوم کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے شہداء اور اسیران کے اہل خانہ کے مالی وظائف ختم کرکے بے سہارا شہریوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی مجرمانہ اور قابل مذمت کوشش کی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے اس اقدام کی پوری قوم کی طرف سے مذمت جاری ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے اس اقدام پر حماس شہداءاور اسیران کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کام صہیونی ریاست خود نہیں کرسکی وہ اس کی آلہ کار فلسطینی اتھارٹی کررہی ہے۔ شہداء اور اسیران کے اہل خانہ کی امداد روکنا اور شہداء کے یتیم بچوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننا معاشی دہشت گردی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی اور وزیراعظم رامی الحمد اللہ نے شہداء اور اسیران کے اہل خانہ کو ملنے والی امداد مستقل طور پربند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieشہداء و اسیران کے وظائف روکنا معاشی دہشت گردی ہے:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.