• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مصر سے با مقصد مذاکرات کے لیے حماس وفد کی قاہرہ آمد

پیر 05-06-2017
in حماس
0
0Pala7423
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد غزہ کے علاقے میں جماعت کے لیڈر یحییٰ السنوار کی قیادت میں اتوارکو قاہرہ پہنچا ہے۔ حماس کے وفد کی آمد کا مقصد مصر کے ساتھ جاری بحران کے حل اور دیگر حل طلب مسائل پر بات چیت کرنا ہے۔ وفد میں حماس کے سیاسی شعبے کے رکن روحی مشتہی اور فلسطینی سیکرٹری داخلہ میجر جنرل توفیق نعیم شامل ہیں۔

حماس کے ترجمان ’حازم قاسم‘ نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے صدر یحییٰ السنوار کی قیادت میں ایک وفد کل قاہرہ پہنچا ہے۔ حماس کا وفد قاہرہ حکام سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی گیارہ سال سے مسلط معاشی پابندیوں اور ان کے نتیجے میں عوام کو درپیش مشکلات، ان کےحل، غزہ کی ناکہ بندی میں نرمی کے لیے مصری کردار، رفح گذرگاہ کھولے جانے سمیت دیگر حل طلب امور پربات چیت کرے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مصری قیادت اور حماس کے وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات کے ایجنڈے میں بدلتے علاقائی حالات کے تناظر میں مسئلہ فلسطین  اور حماس اور قاہرہ کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات شامل ہوں گے۔

حماس کا وفد غزہ کی پٹی کی سرحد پر سیکیورٹی تعاون اور رفح گذرگاہ کو کھولے جانے کے حوالے سے بھی بات چیت کرے گا تاکہ محاصرے کا شکار غزہ کے عوام کو سکھ کا سانس لینے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ غزہ کے علاقے کا بین الاقوامی دنیا سے رابطے کا وحد راستہ مصر کی طرف سے رفح گذرگاہ ہے مگر یہ گذشتہ 2013ء کے بعد سے تقریبا مستقل بند ہے۔ سال بھر میں یہ گذرگاہ محض چند ایام کے لیے کھولی جاتی ہے۔ سرحد کی بندش اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے مسلط کردہ معاشی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کے عوام کو بدترین بحرانوں کا سامنا ہے۔ ان میں بجلی اور پانی کے بحران زیادہ خطرناک شکل اختیار کرگئے ہیں۔

حماس رہنما  یحییٰ السنوارمصر کے ساتھ مذاکرات کے کسی وفد میں پہلی بار شامل ہو رہے ہیں۔ انہیں چند ماہ قبل غزہ کی پٹی میں اسماعیل ھنیہ کی جگہ جماعت کے سیاسی شعبے کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اسماعیل ھنیہ کو مرکزی پولیٹ بیورو کا صدر منتخب کیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.