• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کو قطر چھوڑنے کا حکم دینے کی خبریں من گھڑت قرار

پیر 05-06-2017
in حماس
0
0Pala5866
0
SHARES
3
VIEWS

دوحہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کو من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیا جن میں کہا گیا ہے کہ قطری حکومت نے حماس کی قیادت کو ملک چھوڑنے کو کہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ قطر کی طرف سے جماعت کی قیادت کو ملک چھوڑنے کے لیے نہ تو کہا گیا ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیرغور ہے۔ قطر کی طرف سے حماس کی قیادت کو ملک چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی تمام خبریں قطعی من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ ان افواہوں کے پیچھے حماس اور قطر کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے اور حماس کی خارجہ پالیسی پر اثرا انداز ہونے کی مذموم سازشیں کار فرما ہیں۔

ادھر حماس کے ترجمان حسام بدران نے بھی قطر کی طرف سے جماعت کی قیادت کو دوحہ چھوڑنے کے لیے کہنے کی افواہوں کو جھوٹ پرمبنی قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حال ہی میں بعض ذرائع ابلاغ نے ایک افواہ پھیلائی تھی کہ قطر نے حماس کی قیادت کے سامنے ایک فہرست پیش کی ہے جسے ملک چھوڑنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایسی کوئی فہرست سامنے آئی اور نہ ہی حماس کی قیادت قطر چھوڑ رہی ہے۔ حماس اور قطر کے درمیان دوستانہ اور گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

خیال رہے کہ عرب ذرائع ابلاغ نے مختلف ذرائع سے ایک خبر شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ریاست قطر پڑوسی ملکوں کے ساتھ پیدا ہونے والے تازہ بحران کا دباؤ کم کرنے کے لیے بعض عسکری تنظیموں کی میزبانی سے معذرت کرنا چاہتا ہے۔ اس ضمن میں قطرنے حماس کی دوحہ میں مقیم قیادت سے بھی کہا ہے کہ وہ ملک چھوڑ دے تاہم ان خبروں کی حماس کی جانب سے سختی سے تردید کی گئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس کو قطر چھوڑنے کا حکم دینے کی خبریں من گھڑت قرار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.