مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں صہیونی فوج نے جاسوسی الات کی نشاندہی کے لیے جدید ترین مواصلاتی اور ٹیکنالوجی آلاٹ خرید کیے ہیں جنہیں فوجی گاڑیوں پر نصب کیا جائے گا۔ اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج کو خدشہ کے فوج کے زیراستعمال گاڑیوں کی جاسوسی کی جا رہی ہو۔ اس جاسوسی کی نشاندہی کے لیے جدید ترین مواصلاتی آلات خرید کیے گئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فوج کی جانب سے چند ماہ قبل جدید ترین مواصلاتی آلات کے حصول کے لیے 50 ہزار شیکل کی رقم جاری کی گئی تھی۔ ان مواصلاتی آلات کی مدد سے جاسوسی ڈیوائسز کا پتا چلانا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج کو جدید ترین مواصلاتی اور ٹیکنالوجی آلات محض احتیاطی تدابیر کے لیے دیے جا رہے ورنہ فوجی گاڑیوں کی جاسوسی کے بارے میں فوج اور خفیہ اداروں کے پاس کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔ ان جاسوسی ڈیکٹر آلات کی مدد سے یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ آیا کسی دوسری طرف سے فوجی گاڑیوں کی جاسوسی تو نہیں کی جا رہی ہے۔
