• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عالمی بائیکاٹ مہم روکنے کے لیے اسرائیل کی نئی حکمت عملی

ہفتہ 03-06-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7403
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے عالمی سطح پر صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے جاری مہم کو غیرموثر بنانے کے لیے اندرون اور بیرون ملک ایک نئی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ میں اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد ارڈان کی زیرنگرانی ایک نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے کام کرنے والی ’بی ڈی ایس‘ نامی بین الاقوامی بائیکاٹ مہم کو ناکام بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔ یہ کمیٹی آئندہ اتوار کو انٹرنیٹ پر ایک نئی ویب سائیٹ کا افتتاح کرے گی جس کے ذریعے اسرائیل کے بائیکاٹ کو غیر موثر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس مہم کے تحت مختلف موبائل ایپس ایسی تیار کی جا رہی ہیں جنہیں اسمارٹ فونز اور دیگر الیکٹرانک آلات میں استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے مطالبے کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’IL4‘ نامی ویب پورٹل پر اسرائیل کے حامیوں کے لیے دستاویزی فلمیں، خاکے اور مختلف سافٹ ویئر فری فراہم کیے جائیں گے جن کی مدد سے وہ اسرائیلی بائیکاٹ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو غیر موثر بنائیں گے۔

اسرائیلی ویب سائیٹ کی متوازی اسی طرح کی ویب سائیٹ اور اپیلی کیشنز امریکا میں بھی چلائی جائیں گی اور انہیں اسرائیلی بائیکاٹ کرنے والی کمپنیوں تک پہنچایا جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعالمی بائیکاٹ مہم روکنے کے لیے اسرائیل کی نئی حکمت عملی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.