• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کے ساحل پر50% سمندری پانی آلودگی کا شکار

جمعہ 02-06-2017
in غزہ
0
0Pala7392
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی وزارت ماحولیات نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ساحل سمندرکا 50 فی صد پانی آلودہ ہے جو نہانے اور دیگر استعمال کے قابل نہیں ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ ماحولیات کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے ساحل پر پایا جانے والا پچاس فی صد سمندری پانی آلودگی کا شکار ہے جو دیگر استعمال کے ساتھ ساتھ نہانے کے لیے بھی مضر ہے۔

رپورٹ میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آلودہ پانی میں نہانے سے گریز کریں کیونکہ آلودہ پانی ان کی جسمانی صحت کے لیے مضر ثابت ہوسکتا ہے اور اس کے نتیجے میں امراض پھیل سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں وزارت ماحولیات محکمہ صحت کے ساتھ مل کر غزہ کے ساحلی علاقوں کے پانی کا طبی تجزیہ کرنے اور اس انسانی استعمال کے لیے مفید یا مضر ہونے کے حوالے سے جان کاری کی تواتر کے ساتھ کوششیں کرتی ہے۔ فلسطینی محکمہ ماحولیات کی طرف سے شہریوں کو پیراکی کے لیے موزوں سمندری کناروں اور ساحل کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ جن مقامات پر پانی آلودہ ہو ان کے بارے میں بھی خبردار کیا جاتا ہے۔

ادھر جنوبی غزہ کی رفح بلدیہ کےچیئرمین صبحی رضوان نے ایک بیان میں تمام متعلقہ حکومتی محکموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بریک ڈاؤن، ایندھن کی قلت اور پانی کی کمی کے مسئلے کے حل کے لیے موثر اور سنجیدہ کوششیں کریں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کے ساحل پر50% سمندری پانی آلودگی کا شکار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.