مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی ریاست نے ایک ایسے میزائل کا تجربہ کیا ہے جو خود کار طریقے سے اپنے لانچنگ پیڈ سے مخصوص وقت میں اپنے ہدف کی طرف نکل جاتا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ’ Self-propelled‘ یعنی خود کار طریقے سے دھکیلے جانے والے میزائل کا تجربہ مقبوضہ فلسطینی شہر تل الربیع (تل ابیب) کے جنوب میں واقع ’مناخییم‘ فوجی اڈے پر کیا گیا۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ میزائل بین البراعظم مار کرنے والے ’جریکو‘ میزائل کی طرز پر تیار کیا گیا ہے جو جوہری وار ہیڈ لے جانے اور 4500 کلو میٹر کے فاصلے پرموجود اپنے اہداف کو درست انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
گذشتہ اپریل کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ’دیوڈ سائن شاٹ‘ نامی Â کم اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کا اعلان کیا تھا۔ یہ سسٹم ایک سو سے دو سو کلو میتر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ مخالف سمت سے آنے والے میزائل کو فضا میں تباہ کرنے اور کم اونچائی پر پرواز کرتا ہے۔
