• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوجی کیمپ سے 30 ہتھیار چوری،تحقیقات کے لے کمیٹی قائم

منگل 30-05-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7353
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنوبی فلسطین کے شہر بئر سبع میں ایک فوجی کیمپ سے 30 ہتھیار چوری ہوگئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کےترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ بئر سبع شہر میں قائم ’سدیہ تیمان‘ کیمپ کےگودام سے 30 ہتھیار غائب پائے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج نے ممکنہ چوری کی واردات کا سراغ لگانے کے لیے کیمپ تک خفیہ راستوں کی چھان بین شروع کی ہے۔

ترجمان کے مطابق جنوبی ریجن کے فوجی کمانڈر جنرل ایال زمیر نے کیمپ سے اسلحہ کے چوری ہونے کی تحقیقات کے لیے کرنل ایٹن برین کی قیادت میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ادھر اسرائیلی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملٹری پولیس نے فوجی کیمپ میں کام کرنے والےسولینز سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ ملٹری پولیس بھی اپنے طور پر اسلحہ چوری ہونے کی تحقیقات کررہی ہے۔

خیال رہے کہ اسی کیمپ سے ایک سال قبل 77 گولے، 13’لاو‘ راکٹ، اور ’مٹاڈور‘ راکٹ اس کیمپ سے چوری ہوئے تھے۔ بعد ازاں تحقیقات سےپتا چلا تھا کہ ایک سپاہی اور ایک بریگیڈ کمانڈر اس اسلحہ کو چوری کرنے میں ملوث تھے۔

ایک ہفتہ قبل اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ فوجی کیمپوں سے اسلحہ چوری ہونے کی وارداتوں میں اضافے کے پیش نظر فائرنگ کے احکامات تبدیل کیے گئے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوجی کیمپ سے 30 ہتھیار چوری،تحقیقات کے لے کمیٹی قائم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.