• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے نابلس میں نئی صہیونی کالونی تعمیر کرنے کی منظوری دے دی

پیر 29-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7344
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک نئی صہیونی کالونی کے قیام کی منظوری دی ہے۔ اس کالونی میں ساڑھے تین ماہ قبل رام اللہ کے نواحی علاقے میں قائم ’عامونا‘ کالونی کے آباد کاروں کو بسایا جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ کے حکم پر ’عامونا‘ صہیونی کالونی کو تین ماہ قبل خالی کرلیا گیا تھا۔ اسرائیلی حکومت نے ان آباد کاروں کے لیے نئی کالونی بسانے کا اعلان کیا تھا۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غرب اردن میں صہیونی سرگرمیوں کے لیے کوآرڈینیٹر یوآو مردکھائی نے حکومت کی طرف سے نئی صہیونی کالونی کے قیام کی توثیق کی ہے۔

نئی صہیونی کالونی وادی استونا میں تعمیر کی جائے گی جس کے لیے اسرائیل نے ’وادی شیلو‘ کا نام تجویز کیا ہے۔ صہیونی ریاست نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اراضی اس کی ریاستی ملکیت ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ’عمونا‘ کالونی خالی کرنے کے بعد گذشتہ فروری میں اعلان کیا تھا کہ وہ بہت جلد ایک نئی کالونی کی منظوری دیں گے جس میں عمونا کالونی کے آباد کاروں کو بسایا جائے گا۔

دسمبر 2014ء کو اسرائیلی سپریم کورٹ نے ’عمونا‘ کالونی کو غیرقانونی قرار دے کر اسے خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ کالونی فلسطینیوں کی نجی بندوبستی اراضی پرتعمیر کی گئی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل نے نابلس میں نئی صہیونی کالونی تعمیر کرنے کی منظوری دے دی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.