• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے بھوک ہڑتالی اسیران کے مطالبات تسلیم کرلیے، ہڑتال ختم

پیر 29-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7337
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں گذشتہ 41 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران نے اپنے مطالبات تسلیم کے جانے کے بعد بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے چیئرمین عسیٰ قراقع نے بتایا کہ اسرائیلی
جیل انتظامیہ اور اسیران قائدین کےدرمیان 20 گھنٹے مسلسل مذاکرات جاری رہے۔

اسرائیلی حکام نے اسیران کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد تمام بھوک ہڑتالی اسیران نے آج ہفتے سے بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔

ادھر انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کی خاتون ترجمان سہیر زقوت نے بتایا کہ فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال ختم ہونے کے بعد ہڑتال کرنے والے اسیران کے اہل خانہ کی پریشانی ختم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسیران اور اسرائیلی انتظامیہ کے درمیان بات چیت کو کامیاب بنانے کے لیے ریڈ کراس کمیٹی کی طرف سے کلیدی کردار ادا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی حکام کو باور کرایا گیا کہ چالیس روز مسلسل بھوک ہڑتال کے بعد ہڑتالی قیدیوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔ اگر بھوک ہڑتال مزید جاری رہتی ہے تو اس کے نتیجے میں اسیران کو مزید مشکلات کے ساتھ ساتھ ان کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ 17 اپریل کو اسرائیلی جیلوں میں قید 1600 فلسطینی اسیران نے اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ اسیران کے مطالبات کی فہرست میں اہم ترین انتظامی حراست کی سزا ختم کرنے، قیدیوں سے ان کے عزیزو اقارب کی ملاقاتوں پر پابندی کے خاتمے، قید تنہائی کی پالیسی ترک کرنے اور مریض اسیران کو عالمی قوانین  اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے مطابق طبی سہولیات مہیا کرنے کے مطالبات شامل تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل نے بھوک ہڑتالی اسیران کے مطالبات تسلیم کرلیے، ہڑتال ختم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.