• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قبطی عیسائیوں کا قتل عام وحشیانہ دہشت گردی ہے:حماس

ہفتہ 27-05-2017
in حماس
0
0Pala7327
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نےگذشتہ روز مصر کی المنیا گورنری میں مصری قبطیوں کی ایک بس پر اندھا فائرنگ اور اس واقعے کے نتیجے میں 24 افراد کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ قبطی برادری کے شہریوں کا قتل عام منظم دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ المنیا میں جمعہ کے روز ہونے والی دہشت گردی وحشیانہ اور قابل مذمت کارروائی ہے۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ فرقہ پرست عناصر مصر میں مذہبی ہم آہنگی کی فضاء کو تباہ کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

فوزی برھوم نے کہا کہ مصری قبطیوں کی بس پرحملہ بدترین اور وحشیانہ دہشت گردی کی  قابل مذمت شکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصری قوم کا دشمن سرزمین مصر میں فرقہ وارنہ دہشت گردی کی سازش کررہا ہے۔ مصری حکومت کو فرقہ پرست عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرنی چاہیے۔ فوزی برھوم نے کہا کہ مصر میں گذشتہ روز ہونے والی دہشت گردی سے مصر اور مسلم امہ کے دشمنوں کو ہی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز قبطی برادری کے شہریوں کے قتل عام کے واقعے پر حماس کی ہمدردیاں پوری مصری قوم کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز مصر کی المنیا گورنری میں قبطی عیسائیوں کی ایک بس پر فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 24 افراد ہلاک اور 27  زخمی ہوگئے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.