• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عسقلان جیل سے 15 فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران اسپتال منتقل

جمعہ 26-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7308
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی بدنام زمانہ عسقلان جیل میں پابند سلاسل 15 بھوک ہڑتالی قیدیوں کو ان کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عسقلان جیل میں قید دسیوں فلسطینی گذشتہ چالیس روزسے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہیں۔ طویل بھوک ہڑتال، سخت گرمی اور دیگر ہمہ نوع مسائل کے باعث بھوک ہڑتالی اسیران کی حالت زیادہ خراب ہوتی جا رہی ہے جس کے باعث پندرہ فلسطینی اسیران کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کی صورت حال کو فالو کرنے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے مطابق بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کی اسپتالوں میں منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ صہیونی ریاست کی طرف سے اسیران کے مطالبات کے جواب میں ہٹ دھرمی اختیار کیے جانے کے باعث اسیران مزید مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں جس کے باعث انہیں اسپتالوں میں لے جایا جا رہا ہے۔

کلب برائے اسیران کے مندوبین کریم عجوہ اور خالد محاجنہ  نے اسیران علاء الدین عبدالکریم اور دیگر کے حوالے سے بتایا کہ مسلسل بھوک ہڑتال کےباعث قیدیوں کی حالت غیرمعمولی حد تک تشیوناک ہو گئی ہے۔ اسیران کے پورے جسم میں تکلیف ہے۔ اسیر علاء الدین عبدالکریم کے ہاتھ پاؤں حرکت کرنے سے قاصر ہوگئے ہیں اور ان کا وزن 14 کلو گرام کم ہوگیا ہے۔

انسانی حقوق کے مندوبین نے بتایا کہ اسیرعبدالکریم کو عسقلان جیل سے ’برزلائی‘ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عسقلان جیل میں 45 فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔ ان میں تین مریض اسیران ابراہیم انجاص، ابراہیم ابو مصطفیٰ اور عثمان ابو خرج بھی شامل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعسقلان جیل سے 15 فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران اسپتال منتقل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.