• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

امریکا فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کا سہولت کار ہے: فوزی برھوم

جمعرات 25-05-2017
in حماس
0
0Pala7296
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے گذشتہ روز دورہ فلسطین کے دوران جماعت کو دہشت گرد قرار دینے کے موقف کو مسترد کردیا۔ حماس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ خود ایک نسل پرست امریکی صدر ہیں جو اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی اور نسل پرستی پر اکسا رہے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ امریکا مظلوم فلسطینی قوم کو انصاف دلانے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ اسرائیل کا مسئلہ فلسطین کو حقائق کی نظر سے دیکھنے کے بجائے اسرائیل کی آنکھ سے دیکھنا ہے۔

ترجمان نے گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کی قیادت سے ملاقات کے دوران امریکی صدر کی تقریر کو ’نسل پرستانہ‘ بیانیہ قرار دیا اور کہا کہ ٹرمپ فلسطین میں نو آبادیاتی، کالونیل نسل پرستانہ نظام کو مسلط کرنے اور فلسطینی قوم کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے اسرائیل کی مدد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے یہودیوں کا بیت المقدس سے مذہبی اور تاریخی تعلق کا دعویٰ من گھڑت اور حقائق سے چشم پوشی کے مترادف ہونے کے ساتھ عالمی اداروں یونیسکو اور الاسکو کے فیصلوں کے بھی خلاف ہے جس میں بیت المقدس میں یہودیوں کا حق کا دعویٰ باطل قرار دیا گیا ہے۔

فوزی برھوم نے خبردار کیا کہ امریکا کی اسرائیل کی طرف داری اور جانب داری پر مبنی پالیسی صہیونی ریاست کو فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی ترغیب دینے کا موجب بنے گی جس کے نتیجے میں اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی میں اضافہ ہوگا۔ اس طرح امریکی صدر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے سہولت کا قرار دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر نے اسرائیلی اور فلسطینی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ میرے دور صدارت میں حماس اور حزب اللہ کو اسرائیل پر راکٹ حملے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے والے خود مٹ جائیں گے۔

امریکی صدر نے پورا دن اسرائیلی لیڈر شپ اور وزیراعظم نیتن یاھو کےساتھ گذرا جب کہ فلسطینی صدر محمود عباس سے صرف 45 منٹ ملاقات کی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکا فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کا سہولت کار ہے: فوزی برھوم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.