نتانیا – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کے روز ایک فلسطینی شہری نے نتانیا شہر میں ایک پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک مشتبہ فلسطینی حملہ آور نے نتانیا میں ایک پولیس اہلکار کو چاقو گھونپ دیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ حملہ آور پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کیا گیا جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری نے بتایا کہ نتانیا میں ایک فلسطینی شہری نے ایک پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا گیا تھا۔ زخمی پولیس اہلکارکو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور کو گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا ہے جسے اسرائیل کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطینی حملہ آور کی شناخت44 سالہ مہند ابو سقافہ کے نام سے کی گئی ہے جس کا تعلق طولکرم شہر سے ہے۔
