• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ کے دورہ اسرائیل سے قبل بیت المقدس میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ

اتوار 21-05-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7250
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ اسرائیل سے قبل مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں صہیونی ریاست نے غیر اعلانیہ کرفیو لگا کر شہریوں کا گھروں سےنکلنا بھی محال کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پورے بیت المقدس کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ تمام شاہراؤں اور حساس مقامات پر فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج اور پولیس بیت المقدس کے فلسطینی شہریوں کو گھروں سے نکلنے سے روک رہے ہیں۔ سڑکوں پر پیدل اور گاڑیوں کے ساتھ چلنے والے فلسطینیوں کو قدم قدم پر روک کر ان کی تلاشی لی جاتی اور ان کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا جا رہا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں جہاں فلسطینیوں پر نام نہاد سیکیورٹی انتظامات کی آڑ میں عرصہ حیات تنگ کیا گیا ہے وہیں صہیونی آباد کاروں کو کھلی چھٹی دی گئی ہے۔ صہیونی آباد کار سالانہ ’پرچم بردار مارچ‘ منعقد کررہے ہیں۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے پرچم بردار مارچ کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی سپریم کورٹ نے گذشتہ برس صہوینیوں کو ’پرچم بردار مارچ‘ کی اجازت فراہم کی تھی۔ یہ مارچ فلسطینیوں کے خلاف یہودیوں کی اشتعال انگیزی کی ایک منفرد سازش ہے۔ انتہا پسند صہیونی مردو زن بیت المقدس کی مسلم اکثریتی کالونیوں کے اندر سے ایک مارچ کی شکل میں گذرتے ہیں جہاں وہ مسلمانوں، فلسطینیوں اور اسلام کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بازی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل سوموار کو اسرائیل کے دورے پر تل ابیب پہنچ رہے ہیں جہاں وہ مقبوضہ بیت المقدس اور  غرب اردن کے تاریخی شہر بیت لحم بھی جائیں گے۔ فلسطینی اتھارٹی کی قیادت کےساتھ بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieٹرمپ کے دورہ اسرائیل سے قبل بیت المقدس میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.