مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ہفتے کے روز دو صہیونی آباد کار آپس میں لڑ پڑے اور ان میں سے ایک نے دوسرے کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ پرانے بیت المقدس شہر میں اس وقت پیش آیا جب دو ’حریدی‘ یہودی فرقے کے دو صہیونی آپس میں لڑ پڑے۔پولیس کی ترجمان لوبا السمری کا کہنا ہے کہ حریدی یہودی فرقے کے ایک شخص نے باہمی لڑائی کے دوران دوسرے پر چاقو سے حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں ایک صہیونی آباد کار زخمی ہوا ہے۔ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دو صہیونیوں کے درمیان باہمی لڑائی کا تھا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔
