• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسماعیل ھنیہ کی روسی نائب وزیرخارجہ سے ٹیلیفون پر بات چیت

ہفتہ 20-05-2017
in حماس
0
0Pala7236
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز روسی نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانوف سے ٹیلفیون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں میں ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے نو منتخب سربراہ اسماعیل ھنیہ نے نائب روسی وزیرخارجہ میخائل بوگدانوف سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتا، فلسطین میں صہیونی آباد کاری اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی نائب وزیرخارجہ نے حماس کےقاید پر زور دیا کہ وہ فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت کے لیے اقدامات کریں۔ اس موقع پر روسی نائب وزیرخارجہ نے حماس کی نئی پالیسی دستاویز پر بھی بات کی اور اسے اہم پیش رفت قرار دیا۔

ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطینی قوم کو اپنے لیے آزاد وطن کے حصول کا حق ہے۔

خیال رہے کہ اسماعیل ھنیہ کو چھ مئی کو جاری کردہ ایک بیان میں جماعت کے سیاسی شعبے کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔ ان سے قبل خالد مشعل جماعت کے سیاسی شعبے کے قائد تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسماعیل ھنیہ کی روسی نائب وزیرخارجہ سے ٹیلیفون پر بات چیت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.