• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسیران کی ماؤں کا غرب اردن میں سڑکیں بلاک کرکے احتجاج

منگل 16-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7188
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں مسلسل ایک ماہ سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اسیران کی ماؤں اور دیگر فلسطینی شہریوں نے غرب اردن کی کئی سڑکیں بلاک کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی طرف سے پرامن فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ چوک میں فلسطینی نوجوانوں نے دھرنا دیا اور اسیران کے معاملے میں بین الاقوامی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر توجہ مبذول کرانے کے لیے سڑک بلاک کردی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فورسز نے فلسطینی نوجوانوں پر لاٹھی چارج کیا اور انہیں منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔ یہ سڑک غرب اردن کے شمالی علاقوں کو وسطی شہروں سے ملانے کا سب سے اہم راستہ ہے۔ سڑک کی بندش کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی کئی گھنٹے معطل رہی۔

ادھر وسطی نابلس میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی ماؤں نے مشہور شاہراہ فیصل کو کئی گھنٹے تک بلاک رکھا۔ خواتین کی بڑی تعداد سڑک پر بیٹھ گئی۔ انہوں نے ہاتھوں میں اپنے بیٹوں اور اسیر اقارب کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ خواتین اور اسیران کی ماؤں نے اسرائیلی جیلوں میں ان کے بیٹوں کی بھوک ہڑتال پرعالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسیران کی ماؤں کا غرب اردن میں سڑکیں بلاک کرکے احتجاج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.