• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اردن اور مصر کا تنازع فلسطین کے جامع اور منصفانہ حل پر زور

پیر 15-05-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7171
0
SHARES
0
VIEWS

عمان – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن، فلسطین اور مصر نے مسئلہ فلسطین کے جامع اور منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایک بار پھر تنازع فلسطین کے حل کے لیے عرب ممالک کا تیار کردہ روڈ میپ اہم قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کے سیکرٹری، اردن اور مصر کے وزراء خارجہ کے ایک مشترکہ اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیا گیا۔

عمان میں ہونے والے اس اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک تنازع فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل کا مطالبہ کرتے ہیں۔ فلسطینی صدر محمود عباس کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے بعد عرب ممالک یہ واضح کررہے ہیں کہ خطے میں دیر پا قیام امن کے لیے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ اس وقت مشرق وسطیٰ کا خطہ کئی بڑے بحرانوں کا شکار ہے۔ دہشت گردی، داعش، عراق، شام، لیبیا اور یمن کے مسائل بھی فوری حل طلب ہیں۔ ایسے میں مسئلہ فلسطین کے جامع اور منصفانہ حل کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔

اردن، مصر اور فلسطینی قیادت کی طرف سے مشترکہ موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آئندہ جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کا دورہ کررہے ہیں۔ اپنے اس دورے میں ٹرمپ جہاں اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی قیادت سے ملاقات کریں گے، وہیں وہ سعودی عرب اور خطے کے دوسرے ملکوں کا بھی دورہ کریں گے۔ عرب ممالک کی طرف سے تازہ موقف اس بات کا اظہار ہے کہ امریکی صدر کے ساتھ مسلمان اور عرب سیاسی قیادت کی ملاقاتوں میں تنازع فلسطین کے حوالے سے یکساں موقف پیش کرنا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.