• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ترکی میں بین الاقوامی القدس اوقاف کانفرنس کی سفارشات کا خیر مقدم

اتوار 14-05-2017
in فلسطین
0
0Pala6366
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے خطیب و سپریم اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے ترکی کے شہر استنبول میں بین الاقوامی القدس اوقاف کانفرنس کے انعقاد اور اس میں منظور کی جانے والی سفارشات کا خیر مقدم کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ کانفرنس حال ہی میں ترکی کے شہر استنبول میں منعقد کی گئی جس میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ القدس اوقاف کانفرنس مں فلسطین، مراکش، ترکی اوراردن سے بھی مندوبین شریک ہوئے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ استنبول القدس اوقاف کانفرنس میں منظور کی جانے والی سفارشات فلسطینی قوم کی آواز ہیں۔ انہوں نے کانفرنس کے اعلامیے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ان سفارشات پر عالمی برادری کی طرف سے عمل درآمد کرانے کی کوششیں تیز کی جانی چاہئیں۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ استنبول میں منعقدہ القدس اوقاف کانفرنس اپنی نوعیت اور کیفیت کے اعتبار سے ایک کامیاب کانفرنس تھی جس میں بیرون ملک مقیم فلسطینی شہریوں نے القدس کی بھرپور نمائندگی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس سے ترک صدر کا خطاب، فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص اذان پر اسرائیلی پابندیوں کے خلاف ان کا جرات مندانہ موقف فلسطینی قوم کے لیے خوش آئند ہے۔ ترک صدر ایردوآن نے جس جرات کے ساتھ فلسطینی قوم کی حمایت کی ہے وہ جذبہ قابل ستائش ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieترکی میں بین الاقوامی القدس اوقاف کانفرنس کی سفارشات کا خیر مقدم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.