• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

پورا فلسطین مقبوضہ ہے،آزادی کی جدو جہد جاری رکھیں گے:الزھار

جمعرات 11-05-2017
in حماس
0
0Pala7126
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست پر جنون طاری ہے۔ دشمن اپنے تمام وسائل کے ذریعے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس قضیہ فلسطین کے کسی تصفیے کا حصہ نہیں بنے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حماس رہنما ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ فلسطینی قوم اور قضیہ فلسطین کو جس طرح کے حالات کا سامنا ہے اس کا تقاضا ہے کہ ہم قضیہ فلسطین پر کسی قسم کا تصفیہ قبول کرنے سے انکار کردیں۔

حماس کے نئے پارٹی منشور کے بارے میں بات کرتے ہوئے الزھار نے کہا کہ فلسطین کی سیاسی قاموس میں وہ تمام اصطلاحات مروجہ ہیں جو حماس نے اپنے منشور میں بیان کی ہیں، ترمیم شدہ منشور میں کوئی نئی بات شامل نہیں کی گئی۔ نئے منشور کا جوہر قومی میثاق ہے اور حماس نے اپنے منشور کے ذریعے اپنے اصولی  موقف کا  نیا میکینزم پیش کیا ہے۔

ڈاکٹر محمود الزھار کا کہنا تھا کہ حماس کا سیاسی منشور حماس کی دیرینہ پالیسی سے متضاد نہیں۔ اگر 1967ء کی سرحدوں میں فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے تو ہم سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی آزادی کے مطالبے کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین مذاکرات سے آزاد نہیں ہوگا۔ فلسطینی قوم کو مسلح مزاحمت سمیت تمام محاذوں پر جدو جہد جاری رکھے۔

ڈاکٹر الزھار کا کہنا تھا کہ اگر فلسطین کے ایک فیصد حصے پربھی اسرائیل کا قبضہ قائم رہے تو حماس اس ایک فیصد کو بھی آزاد کرانے کے لیے جدو جہد کرے گی۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ دینی، اخلاقی اورقومی سمیت کسی بھی پہلو سے فلسطینی قوم اپنے وطن کی ایک بالشت سے بھی دست بردار نہیں ہوگی۔ ارض فلسطین سے دستبردار ہونے والوں کے ہاتھ کاٹ دیے جائیں گے۔

الزھار نے کہا کہ پورا فلسطین مقبوضہ ہے۔ جب تک فلسطین کے چپے چپے کو دُشمن کے قبضے سے آزاد نہیں کرایا جاتا حماس جدو جہد جاری رکھے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieپورا فلسطین مقبوضہ ہے،آزادی کی جدو جہد جاری رکھیں گے:الزھار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.