نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قصبے بیتا میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران آنسو گیس کی شدید شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق درجنوں فلسطینی نوجوانوں نے قصبے کے وسط میں اسیران سے یکجہتی کے لئے لگائے جانے والے کیمپ سے جنکشن کی جانب مارچ شروع کیا تو اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق اس تمام تنازعہ کے دوران ھلال احمر کے عملے کے ارکان نے نوجوانوں کو طبی امداد دینے کا سلسلہ جاری رکھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ جھڑپیں دو گھنٹوں تک جاری رہیں جس کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے لگاتار آنسو گیس اور اسٹن گرینیڈ کا سلسلہ جاری رکھا۔
