مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قلندیہ کے مقام سے ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لیا ہے جس پر مبینہ طور پر اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حراست میں لی گئی فلسطینی خاتون کے پرس سے ایک چاقو برآمد ہوا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ صہیونی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ Â بیت المقدس میں فلسطینی مظاہرین کی سنگ باری سے 10 صہیونی آبا دکار زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں سنجل کے Â مقام پر بھی فلسطینی مظاہرین نے صہیونی آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی آباد کار زخمی ہوگئے۔
