نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) دسیوں صہیونی شرپسندوں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے مشرق میں واقع جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مزار کی بے حرمتی کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کو علی الصباح صہیونی شرپسندوں کے ایک ھجوم نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بولا اور تلمودی تعلیمات کی روشنی میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔رپورٹ کے مطابق سیکڑوں صہیونی شرپسند اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یوسف علیہ السلام کے مزار میں داخل ہوئے اور عبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی آباد کار حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوے سے قبل حوارہ چوکی پر جمع ہوئے۔ اس کے بعد بیت فوریک Â سے سات بسوں کے ذریعے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر پہنچے۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے صہیونی شرپسندوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔
