غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی زندانوں میں اپنے حقوق کے لیے حصول کے لیے اجتماعی بھوک ہڑتال 11 روز میں جاری ہے۔ فلسطینی اسیران کی قومی تحریک میں پیش آئند ایام میں مزید شدت آنے کے امکانات ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھوک ہڑتال تحریک کے کارکنان کا کہنا ہے کہ آنے والے ایام میں’آزادی اور عزت‘ نامی اس تحریک میں مزید اسیران شامل ہوں گے۔بھوک ہڑتال تحریک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھوک ہڑتال ’انگیاں کھینچ‘ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔
بھوک ہڑتالی اسیران کی صحت تیزی کے ساتھ خراب ہو رہی ہے۔ بھوک ہڑتا کے باعث کئی اسیران کو اسپتالوں میں بھی لے جایا گیا ہے مگر تمام اسیران بھوک ہڑتال کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے مصر ہیں اور وہ اہداف تک پہنچنے کے لیے بھوک ہڑتال جاری رکھنے پر پرعزم ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل 1500 فلسطینی اسیران نے 17 اپریل کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے اجتماعی بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ یہ بھوک ہڑتال آج گیارہویں روز میں داخل ہوچکی ہے۔
