فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ فلسطینی معاشرے کو افواہیں پھیلانے والے فسادیوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی میں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والےعناصر کو کھل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ افواہیں پھیلانے والے فلسطینی قوم کے بہی خواہ نہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں افواہیں پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ Â انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور نہ ہی سوشل میڈٰیا پر جاری بے لگام تبصروں پرعمل درآمد کریں۔ کسی نامعلوم ذریعے سے آنے والی خبر کی تصدیق کے لیے متعلقہ محکمے سے رجوع کیا جائے۔ ساتھ ہی ساتھ افواہیں پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی کی جائے تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔
