• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی میڈیا نے88 اسیران کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کی ہوائی اڑادی

پیر 24-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6921
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں ڈیڑھ ہزار سے زائد اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال پر اثر انداز ہونےکے لیے اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں افواہوں اور من گھڑت کہانیوں کا بازار گرم ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی ٹی وی چینلوں پر ایک افواہ ’بریکنگ نیوز‘ کے طور پر چلائی گئی کہ بھوک ہڑتال کرنے والے 88 اسیران نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تصدیق کرنے پر پتا چلا کہ کسی ایک بھوک ہڑتالی نے بھی ہڑتال ختم نہیں کی ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے چیئرمین عیسیٰ قراقع نے کہا ہے کہ تمام اسیران ہڑتال منطقی انجام تک اور مطالبات کے حصول تک جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ کسی بھی بھوک ہڑتال نے اپنی بھوک ہڑتال معطل نہیں کی ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی طرف سے پھیلائی گئی افواہ من گھڑت ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔ اس طرح کی افواہوں اور جعلی کہانیوں کا مقصد اسیران کی تحریک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرنا اور قیدیوں کا مورال کم کرنا ہے۔

عیسیٰ قراقع نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ صہیونی میڈیا کی طرف سے اسیران کی بھوک ہڑتال سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں۔ ان افواہوں کا مقصد بھوک ہڑتال تحریک کو کمزور کرنا اور اسیران میں بد اعتمادی کی فضاء پیدا کرنا ہے۔

خبررساں ادارے’وفا‘ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی تعداد میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ ’ریمون‘ جیل کے کئی قیدیوں کے بعد گذشتہ روز ’مجد‘ جیل کے 40 اسیران نے بھی اجتماعی بھوک ہڑتال میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی میڈیا نے88 اسیران کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کی ہوائی اڑادی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.