غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی وزیر برائے پبلک افیئرز نے بتایا ہے کہ اٹلی کی حکومت نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں تباہ ہونے والے چار رہائشی پلازوں کی تعمیر کے لیے پانچ ملین ڈالرکی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
Â
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابقÂ فلسطینی وزیرمفید الحساینہ نے بتایا کہ اطالوی حکومت نے غزہ کی پٹی میں چار رہائشی پلازوں کی
تعمیر میں مدد دینے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کےتحت روم غزہ کی پٹی کو پانچ ملین ڈالر کی رقم ادا کرے گا۔ اٹلی کی امدادی رقم سے سنہ 2014ء کی جنگ میں تباہ ہونے والے چار رہائشی پلازے تعمیر کیے جائیں گے۔
ان میں شمالی غزہ میں واقع ’الندیٰ‘ ٹاور بھی شامل ہے۔ جسے سنہ 2014ء کی جنگ میں اسرائیل نے بمباری کرکے مسمار کردیا تھا۔
الحساینہ نے کہا کہ ہم سات نئے رہائشی پلازے تعمیر کرنے کا پلان بنا رہے ہیں۔ ان میں جنگ سے متاثرہ اور بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کو رکھا جائے گا۔
فلسطینی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلے ایک ماہ کے دوران 300 مکانات گھروں سے محروم خاندانوں کو الاٹ کیے جائیں گے۔