• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

رام اللہ اتھارٹی کی مداخلت کے باوجود اسلامک بلاک 34 سیٹوں پر کامیاب

بدھ 19-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6850
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں قائم جامعہ النجاح میں کل منگل کو ہونے والے طلباء یونین کے انتخابات میں تحریک فتح کے حمایت یافتہ گروپ یوتھ فورس نے 41 نشستوں کے ساتھ پہلی اور 34 سیٹوں کے ساتھ اسلامک بلاک نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ مجموعی طو پران دونوں تنظیموں نے 93 فی صد نشستیں حاصل کی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جامعہ النجاح میں طلباء سے متعلق امور کے انچارج موسیٰ ابو دیہ نے کہا کہ تحریک فتح کے یوتھ فورس جسے ’شہداء بلاک‘ بھی کہا جاتا ہے نے 81 میں سے 41 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے حمایت یافتہ اسلامک بلاک نے 34 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔

پیپلز فرنٹ کے طلباء گروپ شہید ابو علی مصطفیٰ بلاک نے تین جب کہ عمر قاسم اور اتحاد گروپ نے کل تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے،’فلسطین سب کے لیے‘ بلاک نے کوئی  سیٹ حاصل نہیں کی۔

ابودیہ نے بتایا کہ طلباء یونین کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 58 فی صد رہا۔ مجموعی طور پر 20 ہزار 237 طلباء و طالبات میں سے 11 ہزار طلباء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

سنہ 2013ء میں جامعہ النجاح میں ہونے والے طلباء یونین کے انتخابات میں فتحاوی گروپ کو 43 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ اسلامک بلاک نے 33 نستیں جیتی تھیں۔ اس وقت ٹرن آؤٹ 60 فی صد بتایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ غرب اردن میں طلباء یونین کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی ایڑی چوٹی کا زور لگاتی رہی ہے۔ اسلامک بلاک کے نمائندگان کی بار بار گرفتاریوں اور انہیں انتخابی مہم سے دور رکھنے کے لیے ہرطرح کے حربے استعمال کیے گئے تاہم اس کے باوجود تحریک حماس کے حمایت یافتہ تنظیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieرام اللہ اتھارٹی کی مداخلت کے باوجود اسلامک بلاک 34 سیٹوں پر کامیاب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.