• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی وزیر کا گرفتار فلسطینیوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ

بدھ 19-04-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6849
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت کے وزیر برائے انٹیلی جنس وٹرانسپورٹ یسرائیل کاٹز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کے قانون کو فعال کرے اور تمام فلسطینی اسیران کو پھانسی دے دی جائے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی وزیر نے فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ اپنے حقوق اور اسیری کے حالات بہتر بنانے کا مطالبہ کرنے والے بھول گئے کہ ان کے حملوں میں کتنے یہودی ہلاک ہوئے۔ مقتولین کے ورثاء کیا سوچیں گے کہ ان کے پیاروں کے قاتلوں کو جیلوں میں بھی وی آئی پی سہولتیں دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اسیر لیڈر مروان البرغوثی نے بھوک ہڑتال شروع کی ہے اور کہا ہے کہ اسیران کو سہولیات فراہم کی جائے۔ میں کہتا ہوں کہ فلسطینی قیدیوں کو سہولیات کے بجائے پھانسی دی جائے۔ ان کے مطالبات کا صرف ایک ہی حل ہے اور وہ سزائے موت ہے۔

یسرائیل کاٹز نے کہا کہ فلسطینی اسیران کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کو فعال کرنا ضروری ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کو بھی اس قانون پر حتمی رائے شماری کے بعد منظور کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت کے عہدیدار حالیہ عرصے  کے دوران وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ وہ فلسطینی اسیران کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کو فعال کریں۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں سنہ 1948ء کو اس کے قیام کے بعد پھانسی کی سزا پرعمل درآمد نہیں کیا جاتا تاہم اسیران کو طویل مدت قید کی سزائیں سنائی جاتی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی وزیر کا گرفتار فلسطینیوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.