نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی سایران کی طرف سے سترہ اپریل سے اجتماعی بھوک ہڑتال کے اعلان کے بعد صہیونی ریاست نے اسیران کے ساتھ ان کے اقارب کی ملاقاتوں پرپابندی عائد کردی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اسیران کے اقارب نے بتایا کہ صہیونی جیل انتظامیہ نے تمام جیلوں میں فلسطینی قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ڈاکٹر فرید ابو ضھیر نے ہمارے نامہ نگار کو بتایا کہ ریڈ کراس کی طرف سے انہیں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے اسیر بیٹے براء سے تا اطلاع ثانی ملاقات نہیں کرسکتے کیونکہ اسرائیلی انتظامیہ نے قیدیوں کی اجتماعی بھوک ہڑتال کے بعد اسیران سے ان کے اقارب کی ملاقاتوں پر غیر معینہ مدت تک کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔
قبل ازیں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ صہیونی جیل انتظامیہ نے فلسطینی اسیران کے وکلاء کو ان سے ملنے سے روک دیا ہے۔
