• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ کے دورے پر آنے والے’فتح‘ کے وفد سے ملاقات نہیں کریں گے:حماس

منگل 18-04-2017
in حماس
0
0Pala6834
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے واضح کیا ہے کہ صدر محمود عباس کی جماعت ’تحریک فتح‘ کی قیادت سے ملاقات کی کوئی ضرورت نہیں۔ ملاقاتیں بہت ہوچکی ہیں۔ اس وقت ضرورت میل ملاقاتوں کی نہیں بلکہ غزہ کے عوامی مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انتقامی اقدامات بالخصوص سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی اور شہداء  اسیران کے لواحقین کو ملنے والےالاؤنسز ختم کرنے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حماس رہنما حماد الرقب نے کہا کہ بے مقصد ملاقاتوں سے فلسطینی قوم تنگ آچکی ہے۔ اب ملاقاتوں کی نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ تحریک فتح کے وفد کو غزہ آمد پر خوش آمدید کہیں گے مگر فتح کے رہنماؤں سے ملاقات کی ضرورت نہیں ہے۔

الرقب نے کہا کہ حماس غزہ کا دورہ کرنے والے ہر وفد کا خیر مقدم کرتی ہے۔ فتح کے وفد کو بھی خوش آمدید کہیں گے مگر حماس اور فتح کی قیادت کے درمیان دو طرفہ ملاقات کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔ حماس کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام کو بنیادی مراعات سے محروم کرنے کی پالیسی ختم کی جائے۔ غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران سمیت تمام دیگر مسائل کا فوری حل نکالا جائے۔ بجلی کے بلات پر عائد اضافی ٹیکس واپس لیے جائیں اور ملامین کی تنخواہوں میں کمی کافیصلہ بھی واپس لیا جائے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کے دورے پر آنے والے’فتح‘ کے وفد سے ملاقات نہیں کریں گے:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.