• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی کے سورما اسرائیلی خفیہ پولیس کی ڈھال بن گئے

منگل 18-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6824
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس- (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اہلکاروں نے نابلس  سے تعلق رکھنے والے مقامی نوجوانوں کو صہیونی فوج  کے ساتھ مڈبھڑ سے اس وقت روک دیا جب  اسرائیلی فوجی بھیس بدل کر کارروائی کرنے والے  اپنےسپاہیوں کو بازیاب کرانے آئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خفیہ کیمرے سے بنائی گئی ویڈیو میں فلسطینی اتھارٹی کا ایک  افسر اسرائیلی سپاہی پر پتھراؤ  کرنے والے فلسطینیوں  کو ہاتھ توڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب فلسطینی اتھارٹی کے اعلی عہدیدار سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح اسرائیلی فوجیوں کی نابلس شہر میں دراندازی کے بعد ان کی واپسی کے لئے اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔

اس امر کی وضاحت نہیں ہو سکی کہ فلسطینی رابطہ دفتر کے ساتھ پیشگی کوارڈی نیشن کے بغیر  اسرائیلی فوجی کیونکر نابلس داخل ہوئے ؟ کیاان کا مقصد فلسطینیوں کا اغوا تو نہیں تھا۔؟

مقامی ذرائع کے مطابق فلسطینی اتھارٹی  کے قومی سلامتی ادارے کے اہلکاروں نے نابلس کے مغربی علاقے رفیدیا میں ایک مشکوک گاڑی  روکی،جس میں پستول لئے دو افراد سوار تھے۔

دونوں مسلح افراد کی شناخت اسرائیلی خفیہ اہلکاروں کے طور پر ہو نے پر انہیں الجنید جیل کے سیکیورٹی دفتر لیجایا گیا جہاں ممکنہ طور پر فلسطینی حکام نے ان کی اسرائیل واپسی کے لئے متعلقہ صہیونی حکام سے رابطے کئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.