• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی کارکنوں کا سرمنڈوا کر اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی

پیر 17-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6818
0
SHARES
1
VIEWS

بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے اسرائیلی زندانوں میں قید اپنے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختلف سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔  مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے کارکنوں نے اسیران کی بھوک ہڑتال میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پراپنے سر منڈوائے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت لحم کے شمالی داخلی راستے پر قائم اسرائیلی فوج کے کنٹرول ٹاور کے سامنے جمع 15انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اور سماجی کارکنوں نے اسیران سے یکجہتی کے طور پر اپنے سر منڈوائے۔

سر منڈوانے کا مقصد فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے جائز مطالبات اور بھوک ہڑتال میں ان کی حمایت کرنا ہے۔ سرمنڈوانے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ان کے اس اقدام کا مقصد قیدیوں کے حوصلے میں اضافہ کرنا ہے۔

ایک سماجی کارکن منذر عمیرہ نے کہا کہ ’ہم یہاں جمع ہوئے ہیں تاکہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل اپنے بھائیوں کی بھوک ہڑتال میں ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرسکیں۔ یکجہتی کے لیے ہم نے اپنے سر منڈوائے ہیں۔ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کی طرف سے اپنے حقوق کے لیے جو مطالبات پیش کیے ہیں ہم ان اصولی مطالبات کی کھل کرحمایت کرتے ہیں اور صہیونی ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسیران کے تمام جائز مطالبات فوری طور پرقبول کرتےہوئے انہیں بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے۔

خیال رہےکہ فلسطین میں آج 17 اپریل کو یوم اسیران کے موقع پر 1500 فلسطینی اسیران نے اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ اگلے مرحلے میں مزید سیکڑوں اسیران اس ہڑتال کا حصہ بننے کی تیاری کررہے ہیں۔

جیلوں سے باہر فلسطینی شہری بھی اپنے اسیر بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کے لیے مختلف طرح کی تقریبات منعقد کررہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.