• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ہزاروں ناپاک صہیونی مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی کے مرتکب

جمعہ 14-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6771
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں قابض صہیونی ان دنوں ’ایسٹر‘ نامی مذہبی تہوار کی تقریبات منا رہے ہیں اور ان تقریبات کی آڑ میں منظم منصوبہ بندی کے تحت فلسطینی مساجد کی کھلے عام اور ریاستی سرپرستی میں بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ ہزاروں ناپاک صہیونی فلسطین کی دوسری سب سے بڑی اور تاریخی مسجد ’حرم ابراہیمی‘ میں داخل ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صہیونی غول درغول مسجد ابراہیمی میں داخل ہوتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق عبادات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی کھلم کھلا بے حرمتی کرتے رہے۔ صہیونی آباد کار تلمودی تعلیمات کی روشنی میں نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد ابراہیمی میں داخل ہوتے مگر اندر جانے کے بعد شرپسند صہیونی غل غپاڑہ کرتے اور فلسطینیوں اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے لگاتے۔

ادھر فلسطینی وزارت اوقاف ومذہبی امور نے صہیونی شرپسندوں کی جانب سے مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں فلسطینی وزارت اوقاف نے کہا ہے کہ اسرائیل سرکاری پرستی میں قبلہ اوّل اور مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی کا موقع فراہم کررہا ہے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے صہیونیوں کو مسجد ابراہیمی اور مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے کی سہولت دینا اس بات کا واضح ثبوت ہے کی صہیونی ریاست منظم منصوبہ بندی کے تحت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی مساجد کا تقدس پامال کررہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مساجد کی توہین صہیونی ریاست کی مذہبی اشتعال انگیزی اور فلسطینیوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی منظم سازش ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.