الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھرگھرتلاشی کی کارروائیوں کے دوران 18 فلسطینیوں کو حراست میں لے کرنامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن اور بیت المقدس سے گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں سابق اسیران بھی شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق گرفتاریوں کی آڑ میں قابض صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کرخواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔ گھروں میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور نقدی وزیورات لوٹ لیے۔
بیت المقدس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے یوسف ابو شوشہ، محمد ابو فرحہ، خالد ملحس، محمد عاشور، احمد الجولانی، احمد الشاویش، محمود الشاویش، یوسف الشاویش، عدی سنقطراط، احمد رکن، احمد ھشلمون، ابراہیم النتشہ، محمد الصندوقہ ، جہاد قوس، ثائرالزغیر، احمد الرکن، محمد شقوی صندوقہ کی شناخت کی گئی ہے۔
غرب اردن اور بیت المقدس کے درمیان رابطہ سڑکوں پر سیکیورٹی کے سخت اںتظامات کی آڑ میں فلسطینیوں کی آمد ورفت بھی محدود کردی گئی ہے۔ یہودیوں کے مذہبی تہوار ’ایسٹر‘ کی تقریبات کی آڑ میں غرب اردن اور بیت المقدس کے درمیانی علاقوں کو 17اپریل تک سیل کردیا گیا ہے۔
ادھر صہیونی فوج نے آج اتوار کو بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 15 فلسطینی شہریوں کے قبلہ اوّل میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج نے غرب اردن کے شہرالخلیل میں تلاشی کے دوران سابق اسیران سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق تلاشی کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کے گھروں میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی گئی۔ صہیونی فوج نے 23 شادی ادریس النجار کو ابو کتیلہ کالونی سے حراست میں لیا۔ شہید طاھر قفیشہ کے بجائی وائل قفیشہ کو، مصعب ابو ترکی کو جنوبی الخلیل سےگرفتار کیا گیا۔
صہیونی فوج نے الخلیل میں ابو رمان کالونی میں چھاپہ مار کر سابق اسیر لوئی الطویل کو حراست میں لینے کے بعد ان Â کی کار بھی قبضے میں لے لی۔ صہیونی فوج نے سابق اسیر معتز القواسمی، عثمان ادیب، امین، ایہاب القواسمی اور ایاد نہاد جعبہ کے گھروں پر چھاپہ مار کر اس میں توڑپھوڑ کی۔
الخلیل کے شمالی قصبے بیت امر سے اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی شہریوں زیاد محمد بحر، رمزی احمد علیان اخلیل اور صبری ابراہیم صبری عوض کو حراست میں لے لیا۔