برلن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جرمنی میں فلسطینی سوسائٹی کےچیئرمین ڈاکٹر سہیل ابو شمالہ نے کہا ہے کہ ہالینڈ Â کی میزبانی میں 15 اپریل سے شروع ہونے والی ’یورپ فلسطین‘ کانفرنس میں شرکت کے لیے 1000 فلسطینیوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حال ہی یورپ میں مقیم فلسطینی کمیونٹی کی طرف سے رواں سال پندرہویں Â سالانہ کانفرنس Â کے لیے ہالینڈ شہر روٹرڈام کا اعلان کیا گیا تھا۔کانفرنس کے لیے 15 اپریل 2017ء کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ابو شمالہ نے بتایا کہ جرمنی سے 16 بسوں کا قافلہ فلسطینی شہریوں کو لے کرہالینڈ جائے گا جہاں پندرہ اپریل سے فلسطین۔ یورپ کانفرنس کا انعقاد کیاجائے گا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطین۔ یورپ جنرل کانگریس کے کورآرڈینیٹر امین ابو راشد بتایا تھا کہ یورپ میں پندرہویں سالانہ فلسطین کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں تقریبا مکمل کرلی گئی ہیں۔
اس بار کانفرنس کو ’اولوالعزم فلسطینی قوم کی فتح ونصرت کی سو سالہ جدو جہد‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔
امین ابو راشد نے بتایا کہ ہالینڈ میں ہونے والی سالانہ فلسطین کانفرنس میں ایک ہی وقت میں تین کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔ تمام کانفرنسوں کے شرکاء Â کے لیے انگریزی زبانوں کے مترجمین مقرر کئے جائیں گے۔ ایک کانفرنس فلسطینی بچوں کے لیے مختص ہوگی۔
کانفرنس میں فلسطین،عرب ممالک، اسلامی ممالک، یورپی مندوبین، سفارت کار، سیاسی رہنما، ذرائع ابلاغ کی نمائندہ شخصیات، انسانی حقوق کے کارکنا اور فن کار بھی شرکت کریں گے۔
کانفرنس کے انعقاد کا مقصد حسب معمول مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور یورپی ملکوں میں فلسطینیوں کی سرگرمیوں اور فعالیت کو یقینی بنانا ہے۔
اس کانفرنس میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، بیت المقدس اور اسے درپیش یہودیانے کی سازشیں، فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں، غزہ کی معاشی ناکہ بندی، فلسطینی اسیران، غرب اردن اور بیت المقدس میں جاری صہیونی توسیع پسندی، فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل اور لبنان اور شام مین مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔