مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج جمعہ کو گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران گذشتہ روز فدائی حملہ کرنے والے مالک حامد کے والد اور بھائی سمیت کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز رام اللہ کے نواحی علاقے عوفرا میں فلسطینی فدائی حملہ آور مالک حامد کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر سے فدائی حملہ آور کے والد اور بھائی کوحراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے غرب اردن کے نواحی علاقے سلواد کا محاصرہ کیا اور فلسطینی شہریوں کو نماز فجر کی ادائیگی کے لیے مساجد جانے سے بھی روک دیا۔ اس پر فلسطینی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان کشیدگی کئی گھنٹے جاری رہی۔
ایک مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے نمازفجر سے قبل مقامی وقت کے مطابق رات تین بجے سلواد قصبے پر دھاوا بولا اور شہریوں کے گھروں پر صوتی بموں اور آنسوگیس سے حملہ کردیا۔
اس کے بعد صہیونی فوجی گھروں کی چادراورچار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے شہریوں کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ کی۔ اس دوران فلسطینی فدائی حملہ آور مالک حامد کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران اس کے والد مالک احمد حامد اور اس کے بھائی موسیٰ حامد کو حراست میں لے لیا۔
خیال رہے کہ مالک حامد نے گذشتہ روز سلواد میں اپنی گاڑی اسرائیلی فوج پر چڑھادی تھی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔ مالک حامد کو اسرائیلی فوج نے فارئرنگ کے بعد زخمی کردیا تھا جسے بعد ازاں زخمی حالت میں جام شہادت نوش کیا ہے۔
ادھر سلواد میں تلاشی کے دوران معتصم حماد اور محمد حامد کو بھی حراست میں لے لیا۔
مقامی فلسطینی شہریوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے فدائی حملہ آور فلسطینی کا مکان مسمار کرنے کے لیے جائزہ رپورٹ تیار کی ہے۔ کسی بھی وقت اس مکان کومسمار کردیا جائے گا۔
ادھر بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے Â تلااشی کے دوران فلسطینی شہری محمد عمر مسلط کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے اسلام الزبیدی اور محمد البخاری کو حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ صہیونی فوج نے جمعہ کے روز طولکرم اور جنین میں بھی تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔