غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے شام کے شہر حلب میں خان الشیخون کے مقام پر ایک حملے کے نتیجے میں سو زائد شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسان دشمنی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ خان الشیخون کے مقام پر عالمی سطح پر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کرکے خون کی ہولی کھیلی گئی ہے۔خان الشیخون میں جو کچھ ہوا وہ انسان دشمنی اور دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ادلب میں نہتے شہریوں پر کیمیائی بموں سے حملہ کرنے والے انسان نہیں بلکہ درندے ہیں۔ فلسطینی قوم اورحماس اس وحشیانہ اور سفاکانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ خان الشیخون میں رہنے والے عام شہریوں پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا اور بے قصور بچوں اور خواتین کا اجتماعی قتل عام کیا گیا ہے۔
حماس نے شام میں جاری کشت وخون فوری طور پربندکرنے اور جنگ بندی پرعمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بمباری، تباہی اور انسانوں کااجتماعی قتل عام مسئلے کا حل نہیں۔ شام میں جو کچھ ہو رہاہے وہ انسانیت کے چہرے پر بد نما داغ ہے۔
خیال رہے کہ دو رز قبل شام شہر ادلب میں خان الشیخون کے مقام پر کیمیائی ہتھیاروں سے وحشیانہ حملہ کیا گیا Â جس کے نتیجے میں 100 عام شہری شہید اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔